امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ
کیپشن: image by face book

اسلام آباد: امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف خصوصی طیارے سے امریکا روانہ ہوگئے ، پولیس نے کرنل جوزف سےمتعلق تمام ریکارڈامریکی حکام کے حوالے کردیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری،دیوانی ،انتظامی قوانین لاگونہیں ہوتے،کرنل جوزف کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، امریکی حکومت نےکرنل جوزف کاسفارتی استثنیٰ ختم کرنےسےانکارکردیاتھا۔

 کرنل جوزف،نور خان ایئربیس سےخصوصی طیارے پرروانہ ہوئے، امریکا نے کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستانی شہری کو کچلنے والے سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی طیارہ پہنچ گیا

واضح رہے کہ7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا ،  حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا .

جبکہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دی تھی, پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

سفارتی ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو حاصل استثنیٰ کی وجہ سے کیا گیا ، ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق کرنل جوزف کے خلاف سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جاسکتی، ویانا کنونشن 1961 کے تحت کرنل جوزف کواستثنیٰ حاصل ہے.

سفارتی ذرائع کے مطابق 1972 کے پاکستانی قانون کے تحت کرنل جوزف کواستثنیٰ ہے، کرنل جوزف سےمتعلق پولیس کاریکارڈامریکا کے حوالے کر دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پرفیصلہ سنایا تھا، جس کے مطابق ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔ 

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 7 اپریل کو امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔

حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پرجاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث کرنل جوزف کو جانے کی اجازت دے دی تھی۔

سوشل میڈیا پر امریکی ملٹری اتاشی کی امریکہ روانگی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، خاص طور پر ایسے موقع پر جب عدالت کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا اور واضح کیا گیا تھا کہ اب امریکی اتاشی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی.

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 509b5fcaf0108c87b2173458ded9a8ce

23b5833dc1e570692ef7b57996c40a9b

b8a15f92008275440669ecdc49f6c1e9

f510b58f06e36558e107d10361daa6a9 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 361a56e73c2ff6e28ef3ea560e230950 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 e60450e06d315953e91d08f53dd019b2 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں