ترکی کا فیس بک پر پونے تین لاکھ ڈالر کا جرمانہ

ترکی کا فیس بک پر پونے تین لاکھ ڈالر کا جرمانہ
کیپشن: Facebook .. twitter Verified account

انقرہ:  ترکی کے شہریوں کی پرائیویسی کے ذمہ دارادارے نے شہریوں کی نجی معلومات افشاء کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو 16 لاکھ 50 ہزار لیرہ جرمانہ کیا ہے۔

ترک حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے شہریوں کی پرائیسوی کو یقینی بنانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیس بک کے پروگرام 'اے پی آئی' شہریوں کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث شہریوں کا ڈیٹا غیر محفوظ ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خرابی کے باعث ترکی 3 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا چوری ہوا۔

تکنیکی خرابی کا دورانیہ 12 دن تک جاری رہا اور اس دوران کمپنی کی طرف سے شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ کا انتظام نہیں کیا گیا۔