امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، مریم نواز

امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، مریم نواز
فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا، مگر آپ کیخلاف تو انبار لگے ہیں۔


دوسری جانب پشاور میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف نواز لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے حکومت اور ایف آئی اے کے خلاف نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزام میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔