بچوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی کی انتہا ہے، شہباز شریف

بچوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی کی انتہا ہے، شہباز شریف
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور: شہباز شریف نے انجینیرامیرمقام کے صاحبزادے اور کزن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بعداب ایف آئی اے کوسیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ بڑوں کی سیاسی مخالفتوں کاانتقام بچوں سے لیناکم ظرفی کی انتہاہوتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیا سی انتقام میں اندھی،گونگی اور بہری ہوچکی ہے ، امیرمقام کونوازشریف،شہبازشریف ،ن لیگ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، ان کے بچے ببرشیر ہیں سیاسی لومڑ ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، سیاسی انتقام کانشانہ بننے والے شیرو مخالفین میدان سے بھاگ رہے ہیں۔


شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ عوام کی چیخیں آپ کو سنائی نہیں دیں رہیں، آپ تومہنگائی، بیروزگاری، افراط زر کو قابو کرنے آئے تھے اور لوگوں کو گھر،روزگار اور روٹی دینے کے وعدے کیے تھے , مہنگائی کوقابونہ کرسکنے والا اپوزیشن بچوں کو بھی گرفتارکرنے میں مصروف ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کو منافقت اور دونمبری والا نیا پاکستان نہیں ،قائد اعظم کا سچا،کھرا،غریبوں کا ہمدرد پرانا پاکستان چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں،ان کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔