نئے ہائیڈرو پاور منصوبے شروع کرنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر آ گیا

نئے ہائیڈرو پاور منصوبے شروع کرنے والے ممالک میں پاکستان کا تیسرا نمبر آ گیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن نے ہائیڈرو پاور منصوبوں کا آغاز کرنے والے ممالک میں پاکستان کو تیسرا نمبر دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسو سی ایشن نے رواں برس کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کونسے ممالک ہائیڈرو پاور ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رہے ہیں۔

ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر رکھا گیا ہے جوکہ پانی کو ذخیرہ کرنے اور بجلی کی پیداوار کے لیے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی طرف پیشرفت کر رہا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دو ہزار اٹھارہ تک چوبیس سو ستاسی میگا واٹ ماحول دوست بجلی  پیدا کی اور اس کے لیے مزید منصوبے لگائے جا رہے ہیں ۔