سعودی عرب میں یمنی باغیوں کا دھماکہ خیز ڈرون سے تیل سپلائی لائن پر حملہ

سعودی عرب میں یمنی باغیوں کا دھماکہ خیز ڈرون سے تیل سپلائی لائن پر حملہ
کیپشن: image by facebook

جدہ : سعودی عرب میں یمنی باغیوں کا دھماکہ خیز ڈرون سے آئل پائپ لائن پر حملہ ، ملک بھر میں آئل سپلائی متاثر ، ایران نے یمنی باغیوں کو حملے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر آئل سپلائی پابندیوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے ، آج مسلسل دوسرے روز سعودی سپلائی لائن پر حملہ کیا گیا ہے ۔

دھماکہ خیز ڈرون نے سعودی عرب میں خام تیل کی سپلائی لائن کو نشانہ بنایا جس سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، یمن کے باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

دوسری طرف ایران نے یمنی باغیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں آئل سپلائی لائن حملوں کو جاری رکھیں تاکہ امریکی ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے ساحل پر تیل سے بھرے سعودی ٹینکرز کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے سعودی عرب کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔