حکومت نے ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی  اسکیم کی نقل کی، مریم اورنگزیب کا الزام

حکومت نے ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی  اسکیم کی نقل کی، مریم اورنگزیب کا الزام
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگحکومت کی نقل کی ہوئی ٹیکس ایمنسٹی  اسکیم حلال کیسے ہو گئی؟ جس ایمنسٹی اسکیم سے علیمہ باجی نے فائدہ اٹھایا اس اسکیم میں اور موجودہ حکومت کی اسکیم  میں کیا فرق ہے؟  قوم کو بتائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اتنی نالائق ہے کہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی کی نقل کرنے میں بھی انہوں نے 9 مہینے لگائے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کہ کہا کہ گزشتہ حکومت کی ایمنسٹی حرام اورن لیگ حکومت کی نقل کی ہوئی ایمنسٹی حلال کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے? جس ایمنسٹی اسکیم سے علیمہ باجی نے فائدہ اٹھایا اس میں اور اِس میں کیا فرق ہے قوم کو بتائیں۔ انہوں الزام لگایا کہ حکومت ن لیگ دور کے منصوبوں اور اسکیمز کی نقل رہی ہے لیکن عمل درآمد کیلیے بھی نواز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم جیسی صلاحیت چاہیے۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ سابق حکومت میں پی ٹی آئی کے پکڑے گئے 18 جعلی اکاؤنٹس کوایمنسٹی گئی، علیمہ باجی،جہانگیر ترین کیلیے بڑی خوش خبری ہے کہ وہ سارا لوٹا ہوا مال،غیر قانونی جائیدادیں حلال کروالیں۔