تیسرا ون ڈے :پاکستان نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرا ون ڈے :پاکستان نے انگلینڈ کو فتح کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: image by Cricinfo

برسٹل : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 358رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ، اوپننگ بلے باز امام الحق نے شاندار ڈیڑھ سو رنز مکمل کیے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نگلینڈ کے درمیان برسٹل میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں حریف ٹیم کو 359 رنز کا ہدف دے دیا ۔

اوپننگ بلے باز امام الحق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔

آصف علی نے 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ، حارث سہیل 41 گیندوں پر 41 سکور کر کے رن آئوٹ ہوئے ، بابر اعظم نے 15 اور سرفراز احمد نے 27 سکور کیے ۔

گزشتہ میچ میں سنچری سکور کرنے والے فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بنا سکے ۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،کورن نے دو ، ویلی اور پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔