لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے,وزیر اعظم عمران خان

لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے,وزیر اعظم عمران خان
Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے۔ بھوک اور افلاس عوام کے لیے بڑا خطرہ، حکومتی پالیسی واضح ہے، حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہسپتالوں کو طبی آلات کی فراہمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری آبادی کو جس قدر خطرہ لاک ڈاؤن سے ہے، اس سے کہیں زیادہ بھوک اور افلاس سے ہے۔ ہمیں بھوک او روبا کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں طبی آلات کی فراہمی اور پیشہ ور عملے کی موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ صحت سہولیات اور ہسپتالوں کی استعداد میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کووڈ 19 سے ملک بھر میں متاثرین کے اعدادوشمار، مصدقہ کیسز، جغرافیائی پھیلاؤ، ٹیسٹنگ کی تعداد اور کیسز میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔