اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی ممالک کی سربراہی تنظیم ہنگامی اجلاس طلب

ابوظہبی :  فلسطین علاقوں پر اسرائیلی بربریت کے بعد  (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے اور اتوار کو  ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر غور ہو گا۔

اس سے قبل اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ ایک ہفتے سے جاری حملے کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 84 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔