کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کتنے کروڑ اموات ہوئیں؟ تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں کتنے کروڑ اموات ہوئیں؟ تشویشناک دعویٰ سامنے آ گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس عالمگیر موذی وباءسے امیر ممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دنیا بھر میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔ کورونا وباءسے امیر ملک زیادہ جبکہ ترقی پذیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں تاہم ریکارڈ نہ ہونے والی 6.7 ملین اموات کی اکثریت غریب اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ وائرس امیر ملکوں سے غریب ملکوں میں پھیلا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر سے جمع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وباءسے اب تک 33 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔