پاکستان میں کورونا کیسز نقطہ عروج سے ساٹھ فی صد نیچے آگئے ، امریکی ماہرین

پاکستان میں کورونا کیسز نقطہ عروج سے ساٹھ فی صد نیچے آگئے ، امریکی ماہرین
سورس: file photo

لاہور ،پاکستان میں کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فی صد نیچے آگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں پاکستان میں نئے کیسز کی اوسط تعداد 1900 سےکم ریکارڈ ہوئی ہےاور مثبت کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61 فیصد نیچےآگئے ہیں۔

امریکی ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 فیصد کمی اور ویکسی نیشن جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ماہر وبائی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کروائیں۔

خیال رہے کہ آج بھی پاکستان میں 2517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔