مقبوضہ فلطینی علاقوں میں کشیدگی پر چین کا شدید اظہار تشویش

مقبوضہ فلطینی علاقوں میں کشیدگی پر چین کا شدید اظہار تشویش
سورس: file photo

بیجنگ ،چین نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔

چینی سفیر برائے اقوام متحدہ زینگ جون نے سوشل میڈیا پر اپنے بیا ن میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور ایک سخت پیغام دینا چاہیے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ افسوس ہےکہ سلامتی کونسل کے ایک رکن نے اس حوالے سے آج جمعے کی میٹنگ کو رکوادیا، اب دوبارہ اجلاس اتوار کی صبح بلایا گیا ہے،سلامتی کونسل کا پیر سے یہ تیسرا اجلاس ہے۔

 خیال رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کرودایا ہے۔

دوسری جانب چار روز سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد119 ہوگئی ہے۔