بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں
سورس: file photo

نئی دہلی ، بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ۔ ایک روز میں چار ہزار سے زائد ہلاکتیں،ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آرہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار اموات کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی اموات2لاکھ62ہزار317ہوگئیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 43 ہزار اور 144 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد37لاکھ سے زائد ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور سیکڑوں افراد بستر کے انتظار میں فٹ پاتھ پر ہی آکسیجن سلنڈر لگائے منتظر ہیں ۔ آکسیجن کی قلت نے اس لہر کو مزید ہولناک بنادیا اور ہلاکتوں کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔