کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکہ ،12 نمازی شہید ہوگئے

کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بم دھماکہ ،12 نمازی شہید ہوگئے
سورس: file photo

کابل، افغان دارلحکومت کابل کی مسجد میں بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید ہوگئے ۔ دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کیا گیا ۔ 

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ کابل کے ضلع شکردرہ کی جامعہ مسجد میں بم دھماکہ کیا گیا ۔ دھماکےکے وقت مسجد میں نماز جمعہ اداجاری تھی۔ دھماکے سے  12 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہےکہ یہ وحشیانہ اقدام کابل انتظامیہ کے مذہبی مخالف جرائم کا ایک حصہ ہے ۔

خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی تین روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔