پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کیربینز کے خلاف پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اور اس دوران پانچ ٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ 
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ کر کے دو ٹی 20 میچز کا اضافہ کیا گیا ہے اور سیریز کے پانچوں مختصر فارمیٹ کے میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا آغاز 27 جولائی کو باربارڈوس میں ہو گا اور دوسرا میچ بھی یہاں ہی کھیلا جائے گا۔ 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ 31 جولائی، چوتھا میچ یکم اگست اور پانچواں میچ تین اگست کو ہو گا اور یہ تینوں میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہو گا۔