منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی حاضر ی معافی کی درخواست دائر

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی حاضر ی معافی کی درخواست دائر

لاہور :اسپیشل سنٹرل ایف آئی اے کورٹ  میں شہباز شریف کیجانب سے انکے وکلانے حاضری  معافی کی درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف کیجانب سے انکے وکلانے حاضر معافی کی درخواست دائر کر دی  ہے، وکلاء کے مطابق  شہباز شریف لندن کے نجی دورے پر ہونے کے باعث آج ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں پیش نہیں ہونگے۔ 

وکلا ء کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف لندن میں پارٹی قیادت کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں, عدالت سے استدعا کی گئی کہ  شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست  منظور کی جائے ۔

یاد رہے کہ   وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کےخلاف 25 ارب منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا  تاہم عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا کہا تھا اور  شہباز شریف و حمزہ شہباز کو آج  14 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے لازمی حاضر ہونے کا حکم دیا ۔



مصنف کے بارے میں