محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی

لاہور: سورج نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوابشاہ ، لاڑکانہ ، جعفرآباد ، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ راجن پور میں 49 ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ۔ کراچی میں پارہ 40 جبکہ لاہور میں 46 ڈگری تک جانے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے ۔

خیال رہے کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروباری افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مصنف کے بارے میں