اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے سیالکوٹ جلسے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن اور عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ ٗ‘
سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 14, 2022
جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا
چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے
امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ’چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے‘
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے سے قبل عثمان ڈار سمیت درجنوں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔