پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کی  فیملیز کے ساتھ پوری قوم اظہار افسوس کرتی ہے، پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، دہشتگردی کا واقعہ کراچی میں ہوا،  کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشت گردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پاکستانی یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ مہمانوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہو، عوام نے خود دہشت گردی کو دیکھا ہے، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔

وزیر خا رجہ نے کہا  کہ مذہب کےنام پر شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کےعوام کی دوستی سے سب واقف ہیں، پاک چین دوستی پاکستان اور چین کی ریاست کے ساتھ پاک چین عوام کے درمیان بھی ہے،پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں