چرچ کی جگہ  پر  جلسہ کی اجازت  نہیں   دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

چرچ کی جگہ  پر  جلسہ کی اجازت  نہیں   دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجا  ب حمزہ  شہباز نے  کہا ہے  سیالکوٹ میں چرچ کی جگہ  پر  جلسہ کی اجازت  نہیں   دیں گے ، مسیحی   برادری کو  پی ٹی  آئی  کے جلسہ پر  تحفظات ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ  قانون کو  حرکت  میں لا کر  قانون کا احترام سکھایا جائے گا، ہم صرف  اللہ کا  پریشر  لیتے ہیں  یا  پھر  عوام کا ۔انہوں نے کہا کہ  مسیحی   برادری کو  پی ٹی  آئی  جلسہ پر  تحفظات ہیں، چرچ  کی جگہ   چھوڑ کر  کسی  اور مناسب  جگہ پر جلسہ کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹے کیسز میں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا ،مسلم لیگ ن انتقام  نہیں لے  گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے مگر قانون اپنا راستہ لے گا ۔  عمران  خان    آئین اور عدالتی احکامات  نہیں   مانتے  اور اداروں  کا مزاق   بناتے ہیں ، عمران خاں  نیازی  خون  خرابہ چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا ، پچھلی حکومت کی نالائقیوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ دوبارہ بڑھ گئی۔

مصنف کے بارے میں