عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے: پرویز الٰہی

عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے: پرویز الٰہی

لاہور: سپیکر  پنجاب  اسمبلی  چوہدری   پرویز  الہی  نے کہا عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔پی ٹی آئی کا جلسہ انشاء اللہ تعالیٰ لازمی ہونا ہے، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کابنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی  نے کہا کہ بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہبازکو شکریہ ادا کرنا چاہیے، جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے۔ جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔

مصنف کے بارے میں