نالائق، نااہل کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ : مریم اورنگزیب

 نالائق، نااہل کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟ : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ نالائق، نااہل، فاشسٹ، کرپٹ، چوروں کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آگئی؟اگر عوام آپ کو نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں  رانا ثناء اللہ کا کیا قصور ہے؟ عمران صاحب یہ چاہتے ہیں کہ رانا ثناءاللہ زور زبردستی سے نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کرائے، عمران صاحب عوام آپ کی غلام نہیں۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور ان کی جماعت مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے ، حکومت قانون کے تحت وہ جگہ عمران صاحب کو جلسے کے لئے نہیں دے سکتی جو پرائیویٹ ملکیت ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ مسیحی برادری اس جگہ کو دینے کےلئے تیار نہیں کیونکہ وہ اسے عبادت کے لئے استعمال کرتے ہیں  عمران صاحب غنڈہ گردی نہ کریں، مسیحی برادری کا احترام کریں  مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، حکومت ان کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ   عمران صاحب مذہبی منافرت پھیلا کر اسی جگہ کیوں جلسہ کرنے پر بضد ہیں؟ پی ٹی آئی کو گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ اور اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں؟  اس کا صاف مطلب ہے کہ عمران صاحب صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے  مسلم اور غیر مسلم مذہبی قائدین عمران صاحب اور ان کے لیڈرز کو سمجھائیں کہ مسیحی برادری کے جذبات کا احترام کریں۔

مصنف کے بارے میں