دانیہ کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئےعامر لیاقت نے ’نیو نیوز‘ کی ویڈیو شیئر کر دی

دانیہ کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئےعامر لیاقت نے ’نیو نیوز‘ کی ویڈیو شیئر کر دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنی منحرف  تیسری اہلیہ دانیہ کے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیدیا، اپنے مؤقف کو سچ ثابت کرنے کیلئے’نیو نیوز‘ کی ویڈیو شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے  کہ دانیہ نے جو ویڈیو شیئر کی ہے وہ دراصل من گھڑت ہے اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں اپنی بے گناہی کو ثابت کرنے کیلئے نیو نیوز کے مارننگ شو کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں دانیہ ملک کو بطور مہمان ٹیلی فون کال پر لیا گیا تھا تاکہ معاملے کی اصل حقیقت کے بارے میں علم ہو سکے۔

d988ac6037bf1b057057b109e65a3a6a

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ نیو نیوز نے دانیہ کو  "رنگے منہ " پکڑ لیا، دانیہ کے ہاتھ کا انگوٹھا دانیہ کے جرم کی گواہی دے سکتا ہے کہ اس نے خودپلیٹ رکھی،ویڈیو بنائی اور بعد ازاں مبینہ برہنہ ویڈیو  شیئر کر کے اس نے حدود اللہ کو توڑ ڈالاُ اور اب اللہ کاُ عذاب ،عوام کا اشتعال اور قانون کا حرکت میں آناُاس کا منتظر تھاچنانچہ اس نے بیان بدلا اور ایک عجیب و غریب منطق کے ساتھ سامنے آئی کہ بیڈروم میں کوئی تیسرا بھی تھا،  یعنی اس کے بقول کوئی اور ویڈیو بنا رہا تھا یا پھر خفیہ کیمرے نصب تھے مگر ایسا کچھ نہیں تھا جھوٹ پر کمر بستہ دانیہ کو فکر تھی تو اچانک پلیٹ کے سامنے آئے اپنے ہاتھ کی اور وہ جانتی ہے کہ اگر اس پر سےتوجہ نہ ہٹائی گئی تو ساراجھوٹ اور کھیل بے نقاب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کلپ میں  نیو نیوز کی مارننگ شو ہوسٹ نبیحہ اعجاز  نے ان سےسوال کیا کہ یہ ویڈیوز کس نے بنائی ہیں تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ بلکہ دانیہ نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے جواب دیا کہ ’آپ اس سوال میں نہ پڑیں اور آگے بڑھیں۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں اس پر تبصرہ نہیں کر سکتی کہ مجھے یہ ویڈیو کس نے دی یا میں نے ویڈیو بنائی۔

عامر لیاقت نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’اس نے یہ ویڈیو بنالی لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاؤں کا انگوٹھا اسے بری طرح بے نقاب کرے گا۔ آپ اس کے پاؤں کا انگوٹھا دیکھ سکتے ہیں جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ میں ایسی سرگرمیوں (منشیات) میں ملوث ہوں۔

مصنف کے بارے میں