شیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب 

شیخ محمد بن زاید النہیان یواے ای کے نئے صدر منتخب 
سورس: File

ابوظہبی : شیخ محمد بن زاید النہیان کو یواے ای کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ صدر کا عہدہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد خالی ہوا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ 

قبل ازیں شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نے ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی تدفین کی .

رپوٹس کے مطابق اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے  شیخ سلطان بن زاید  مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

دوسری جانب  شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

مصنف کے بارے میں