نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کورونا کا شکار

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کورونا کا شکار

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن  کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق  وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ تاہم انہیں خاص علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ کورونا کا شکار ہونے کے باعث  جیسنڈرا آرڈرن پیر اور  جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن 21 مئی تک قرنطینہ میں رہیں گی۔

مصنف کے بارے میں