عمران خان کے ایک اشارے پر شہرمیں آگ لگ سکتی ہے :عمران  اسماعیل 

عمران خان کے ایک اشارے پر شہرمیں آگ لگ سکتی ہے :عمران  اسماعیل 

کراچی : سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک اشارے پر شہر میں آگ لگ جائے گی ،آئندہ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کرینگے ۔

سیالکوٹ واقعہ کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہر شہر احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تحریک انصاف کیساتھ ایسا رویہ رکھا گیا تو عمران خان کے ایک اشارے پر شہر میں آگ لگ جائے گی ۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں، یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی اقلیتی رہنما شنیلا رتھ نے کہا کہ مسیحی برادری کو مہرہ بنایا گیا، مسیحی کمیونٹی پر امن کمیونٹی ہے، 2013 میں خواجہ صاحب نے اس گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا۔

شنیلا رتھ نے کہا کہ آج ہمارے خلاف جلسہ روک کر سازش کی گئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ نہیں، اسپورٹس گراؤنڈ ہے۔