مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے : عمران خان کا انکشاف 

مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے : عمران خان کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے میرے خلاف سازش ہو رہی ہے ملک اور بیرون ملک کمروں میں بیٹھ کر پلان بنایا جا رہا ہے کہ مجھے قتل کیا جائے۔ 

سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے عمران خان نے کہ مجھے مارنے کی سازش کی جارہی ہے۔ مجھے معلوم ہوچکا ہے۔ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے جس میں سازش کرنے والوں کے نام ہیں۔ پچھلی گرمیوں سے یہ سازش شروع ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر تم نے انتشار پھیلانے کو کوشش کی تو عوام کو سنبھال نہیں سکو گے۔ نواز و شہباز اس انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا۔ سیالکوٹ والوں کیا آپ کو امریکا کی غلامی قبول ہے ؟  خواجہ وینٹیلیٹر کہتا ہے پاکستان وینٹی لیٹر پر ہے۔ 

سازش کرنے والوں کے نام میرے دل پر لکھے ہیں ۔ یہ ویڈیو میں نے اس وجہ سے ریکارڈ کرائی ہے کہ کبھی طاقتور کا احتساب نہیں ہوتا ۔ تاکہ عوام کو پتا چلے کون کون ملک سے غداری کر رہا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں