آئندہ آنے والے دنوں میں کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ،خطرناک پیشگوئی سامنے آگئی 

آئندہ آنے والے دنوں میں کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ،خطرناک پیشگوئی سامنے آگئی 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کا جہاں الیکشن کروانے جیسے چیلنج کا سامنا ہے تو وہیں دوسری مہنگائی کو روکنا اُس سے بڑا چیلنج بنا ہو ا ہے کیونکہ اگر موجود ہ حکومت کو اسمبلیوں کی مدت پوری کروانا ہے تو پھر مہنگائی کا مقابلہ بھی کرنا پڑیگا ایسے میں سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں حیران کن مہنگائی کی پیشگوئی بھی کر دی ہے ۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کے خوفناک حد تک بڑھنے کا انتباہ دیتے ہوئے پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کو ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہنگائی کی ستائی قوم کو مہنگائی میں مزید اضافے کی خبر دیتے ہوئے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور پٹرول فی لیٹر 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جائے گا۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت پہلے ہی 40 فیصد بڑھا دی ہے جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی مزید 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائیگا۔