پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
سورس: file

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کمی  ہوئی ہے ۔پاکستان میں بھی حکومت عوام کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے۔

پی پی آئی کے مطابق برطانوی برینٹ کے سودے 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.17 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 70.04 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

 تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد وزارت پٹرولیم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل 15 مئی کو کیا جائے گا جو 16 مئی سے نافذ العمل ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں