جرمنی نے یوکرائن کیلئے 3 ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان کردیا 

جرمنی نے یوکرائن کیلئے 3 ارب ڈالر فوجی امداد کا اعلان کردیا 
سورس: File

برلن: جرمنی نے یوکرین کے لیے 2.7 ارب یورو (8کھرب  73ارب روپے سے زائد) کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

جرمنی کی حکومت کی طرف سے یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے فوجی امدادی پیکج میں 15 لیوپارڈ ون ٹینک، 15 گیپارڈ طیارہ شکن ٹینک اور 200 نگرانی کرنے والے ڈرون بھی شامل ہیں۔

جرمن وزارت دفاع کے مطابق اس پیکج میں چار آئرس اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے علاوہ 18 ہاؤٹزر بھی شامل ہیں جو گولہ باری کا جدید نظام ہے۔ اس پیکیج کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کا جرمنی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

گزشتہ روز جرمنی کی جانب سے یوکرین کے لیے اعلان کیے گئے امدادی پیکج کی مالیت تین ارب امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں