سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے قافلے چل پڑے، دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا: پی ڈی ایم 

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے قافلے چل پڑے، دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا: پی ڈی ایم 
سورس: file

اسلام آباد: پی ڈی ایم عمران خان کی حمایت کرنے پر سپریم کورٹ کے باہر کل سے دھرنا دے رہی ہے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر سے جے یو آئی کے قافلےاسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔حیدر آباد سے ن لیگ کا قافلہ بھی دھرنے میں شرکت کیلئے چل پڑا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے خلاف دھرنے میں شرکت کیلئے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ایک مجرم کی حمایت کر رہے ہیں اس کے خلاف احتجاج کیلئے سب سپریم کورٹ پہنچیں۔ 

 دوسری طرف سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ   دھرنے کے لیے درخواست ضلعی انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے ۔پورے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے کارکن دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں