سپریم کورٹ کل وزیر اعظم اور 4 سینئر وزیروں کو نااہل کرسکتی ہے: لطیف کھوسہ 

سپریم کورٹ کل وزیر اعظم اور 4 سینئر وزیروں کو نااہل کرسکتی ہے: لطیف کھوسہ 
سورس: file

لاہور: سینیئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کے الیکشن کے حکم کو نہ ماننے پر کل وزیراعظم اور چار وزیر گھر جاسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیراعظم اور چار وزیر گھر جا سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ پر توہین عدالت لگ سکتی ہے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اگر یہ عدالت میں کہیں گے کہ حکومت نے فنڈز نہیں دیے تو سب سے پہلے وزارت خزانہ جائے گی اسٹیٹ بینک کا گورنر توہین عدالت میں اندر جائے گا۔ اگر وہ کہتا ہے کہ سیکریٹری خزانہ فنڈز نہیں جاری کرتا تو سیکریٹری خزانہ او وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں جائیں گے۔

سینیئر قانون دان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ رینجرز کی عدم دستیابی بتائی گئی تو وزیر دفاع خواجہ آصف اور اگر کہا گیا کہ پولیس نہیں مل رہی تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جائیں گے۔

اسی طرح اگر الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران نہیں مل رہے تو پھر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں