ٹویٹر کی نئی سی ای او  کا پہلا ٹویٹ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم تبدیل کرنےکیلئے پرجوش 

ٹویٹر کی نئی سی ای او  کا پہلا ٹویٹ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم تبدیل کرنےکیلئے پرجوش 

نیویارک:ٹویٹر کی نئی سی ای او  لِنڈا یاکارینو  نے بالآخر پہلا ٹویٹ کرہی ددیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ  ایلون مسک کے روشن مستقبل کے وژن سے متاثر ہوئی ہوں۔
 سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تبدیل کرنے میں مدد کیلئے پرجوش ہوں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بطور ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کئے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ پہلی مرتبہ ٹویٹ کیا ہے۔
 لِنڈا یاکارینو اس سے پہلے این بی سی یونیورسل کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ منسلک رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر 2.0 کی تعمیر کے لیے صارفین کا فیڈ بیک انتہائی ضروری ہے۔ 
اکتوبر 2022 میں ٹویٹر کو ایلون مسک نے خرید لیا تھا جس کے بعد سے اشتہارات فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی تھی۔

مصنف کے بارے میں