"موچا" طوفان میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکراگیا 

ڈھاکہ: طاقتور ترین سمندری طوفان ’موچا‘ میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔ ’موچا‘ دو دہائیوں میں آنے والا طاقتور ترین طوفان ہوسکتا ہے۔  کیٹگری 5 شدت کے طوفان کی وجہ سے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے  تھے۔


بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ خطرے کی زد میں  بتایاجارہے  ہیں ۔میانمار میں بھی  شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجارہاہے ۔طوفانی بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔


بنگلہ دیش محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے،موچا طوفان روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ کاکس بازار اور اس کے اطراف کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے۔کم ازکم 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بنگلہ دیش کی طرف بڑھتے طوفان کی وجہ سے علاقے میں 1500 سے زائد عارضی پناہ گاہیں تیار کی گئی ہیں۔ 21 بحری جہاز، بحری پیٹرولنگ کے لئے طیارے اور ہیلی کاپٹر چوکس  کر دئیے گئے ہیں۔

جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا رہاہے ۔ نومبر 2007 میں سائیکلون سدر بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا جس سے بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں