لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹر جہانگیر بدر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔انہیں طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

25اکتوبر1944ء کو لاہور میں پیداہونے والے جہانگیر بدر 1988ء میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔پہلی بار وہ 1994ء میں سینٹر بنے اور دوبارہ2009ء میں سینٹرمنتخب ہوئے۔وہ 1999ء سے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل چلے آرہے تھے ۔