اداکارہ نور کا چوتھی شادی کا اعتراف

اداکارہ نور کا چوتھی شادی کا اعتراف

لاہور :پاکستان کی مشہور  اداکارہ نور بخاری  نے گلوکار  ولی حامد سے کئےخفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور فلمی اداکارہ نوراور گلوکاراستاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے دو سال قبل نکاح کر لیا تھا جسے دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ خفیہ رکھا۔معروف اداکارہ نور نے گلوکار ولی کے ساتھ  شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا نکاح 2 سال پہلے ہوا تھا جسےخفیہ رکھنے کا فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا تھا۔اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے اعلان کے لئےمناسب وقت کی انتظار میں تھیں۔ 2 سال میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے اسی لئے ہم نے باضابطہ طور پر اپنے نکاح کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نور نے  اپنی پوری زندگی ولی کے ساتھ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل بھی  اداکارہ نورنے 3 شادیاں کی تھیں جو کہ  طلاق پر ختم ہوئیں۔انہوں نے 2008 میں پہلی شادی بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو  2010 میں ختم ہوگئی جبکہ دوسری شادی فلم پروڈیوسرفاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ تک چل سکی ۔ اس کے بعداداکارہ نے  تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی، یہ شادی بھی طلاق پر ہی منتج ہوئی تھی۔