اسرائیل ، مساجد میں لاوڈ سپیکر پر پابندی کا امکان!

اسرائیل ، مساجد میں لاوڈ سپیکر پر پابندی کا امکان!

یروشلم :اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو ایک تجویز کی حمایت کر رہے ہیں جس کے تحت مساجد میں لاوڈسپیکر کے استعمال کو محدود کیا جا سکے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ انھیں 'شور اور تکلیف' کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔اتوار کی رات ایک حکومتی کمیٹی اس منصوبے کے بارے میں ایک مسود قانون کی تشکیل پر بحث کرے گی۔
اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مساجد کو لاو¿ڈسپیکر پر پانچ وقت اذان دینے سے روکا جا سکے گا۔ناقدین نے کہا ہے کہ اس غیرضروری طور پر تفرقہ پیدا ہو گا۔شور محدود کرنے کے قانون کا اطلاق تمام مذاہب پر ہو گا لیکن اس کا زیادہ اثر مسلمانوں کی جانب سے مساجد کی دی جانے والی اذانوں پر پڑے گا۔اسرائیلی میں ساڑھے 17 فیصد کے قریب عرب بستے ہیں اور ان کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔