ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے پہلے دو ارکان منتخب 

ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے پہلے دو ارکان منتخب 

واشنگٹن :امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی آنے والی ٹیم میں رپبلکن پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار اور ایک کنزرویٹو میڈیا گروپ کے سربراہ کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔رپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کے چیئرمین رائنس پریبس ان کے چیف آف سٹاف ہوں گے۔
چیف آف سٹاف کی حیثیت سے پریبس وائٹ ہاوٗس کا ایجنڈا طے کریں گے اور کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیں گے۔جبکہ قدامت پسند بریٹبارٹ نیوز نیٹ ورک کے سٹیفن بینن ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف سٹریٹیجسٹ ہوں گے۔