آزاد کشمیر : ہندوستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر (ایل او سی) پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر بالاشتعال فائرنگ سے پاکستان کے سات فوجی شہید ہو گئے ۔ بھارت نے بھاری توپ خانہ استعمال کیاہے ۔ پاکستانی فوج نے بھی بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا ۔

پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی سے ہندوستانی توپیں خاموش ہو گئیں۔ماہرین کا کہناہے کہ پاکستا ن موثر طریقے سے جواب دے رہی ہے ۔ آئی ایس پی آر نے سات فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔