تیز رفتار مسافر کوچ کارسے ٹکرا گئی، 3افراد جاں بحق ، 2زخمی

تیز رفتار مسافر کوچ کارسے ٹکرا گئی، 3افراد جاں بحق ، 2زخمی

اسلام آباد : ہری پور میں مسافر کوچ اور کارمیں تصادم سے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقے بالڈھیری میں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیاہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔