عرب ممالک کا خطے میں ایران کی توسیعی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

عرب ممالک کا خطے میں ایران کی توسیعی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

دبئی: عرب ممالک نے خطے میں ایران کی توسیعی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ تہران حوثیوں باغیوں کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کو بڑی تعداد میں اسمگل بھی کر رہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق گیارہ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں ایران کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس کے سربراہ پیٹر تھامسن کو ارسال کئے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک میں ایرانی مداخلت کی پالیسی ختم کرائی جائے۔
خط لکھنے والوں میں خلیج تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک کے علاوہ مصر، اردن، مراکش، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ اس خط کو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے درمیان بھی تقسیم کیا گیا۔ خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست ہے۔
وہ لبنان اور شام میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں کے علاوہ بحرین، عراق، سعودی عرب، کویت اور دیگر ممالک میں دہشت گرد جماعتوں اور گروہوں کو مدد فرام کرتا ہے۔