عامر خان فلم ’دنگل‘ کے بچوں کی اداکاری کے گرویدہ ہو گئے

عامر خان فلم ’دنگل‘ کے بچوں کی اداکاری کے گرویدہ ہو گئے

ممبئی: نامور  بالی ووڈ اداکار عامر خان جو کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، انکا کہنا ہے کہ فلم ’دنگل‘ میں شامل بچوں نے ان سے 10  گنا بہتر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی اداکار عامر خان نے ایک انٹریو میں اپنی نئی آنے والی فلم ’دنگل‘ کے حوالے سے  کہا  کہ فلم میں اگر اداکاری کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم میں موجود تمام بچوں کی اداکاری بہت متاثر کن ہے اور  بچوں نے مجھ سے 10 گنا زیادہ بہتر اداکاری کی ۔ناظرین کو  اس باتکا اندازہ فلم دیکھنے کے بعد ضرورہو جائے گے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 25برس سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور فلموں میں کام کررہا ہوں لیکن اس فلم میں شامل بچوں نے بہت عمدہ کام کیا اور وہ مجھ سے  بہت زیادہ باصلاحیت ہیں۔

 فلم ’’دنگل‘‘ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور فلم کے ٹریلیر نے بھی سوشل میڈیا پر تاریخ رقم کردی ہے۔