سابق ممبر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں کی پولنگ میں حصہ لینے کی اجازت

 سابق ممبر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں کی پولنگ میں حصہ لینے کی اجازت

ساہیوال: ہائی کورٹ کے جسٹس معین الدین نے سابق ممبر قومی اسمبلی چیئر مین یونین کونسل 58چوہدری زاہد اقبال کو 15نومبر کو مخصوص نشستوں کے پولنگ میں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجاز ت دے دی ہے ۔

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو بحال رکھا ہے مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال چیئر مین یونین کونسل نمبر 58نے ضمنی الیکشن این اے 162میں حصہ لینے کے لیے سیکر ٹری بلدیات پنجاب کو چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیا تھا لیکن بعد میں وہ استعفیٰ واپس لے لیا اور الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ میں لکھا تھا کہ چونکہ چیئر مین زاہد اقبال نے الیکشن کمیشن پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے اس فورم پر استعفیٰ نہیں دیا تھا اس لیے اس استعفیٰ کے دینے اور واپس لینے کی کوئی حیثیت نہیں تھی لیے وہ یونین کونسل کے چیئر مین ہیں اور وہ مخصوص نشستوں کے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔