سینٹ پٹرز برگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

 سینٹ پٹرز برگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سینٹ پٹرزبرگ :  نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے روس کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ روس کے دوسرے بڑے  شہر سینٹ پٹرزبرگ نے برف کی سفید  چادر اوڑھ لی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اب تک شہر میں  300 ملی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سینٹ پیٹرز برگ قطب شمالی کے قریب واقع ہے ، اس کے باوجود نومبر میں برف باری غیرمعمولی قرار دی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے نومبر کے آخر تک درجہ حرارت مزید نیچے گرے گا اور دیگر شہروں میں بھی شدید  برف باریہونے کا  خدشہ ہے۔