اگر چاہتے ہیں کہ بچے ذہین پیداہوں تو شادی کرتے وقت اس ایک بات کا بے حد خیال رکھیں

بچوں کی ذہانت کے حوالے سے سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

اگر چاہتے ہیں کہ بچے ذہین پیداہوں تو شادی کرتے وقت اس ایک بات کا بے حد خیال رکھیں

واشنگٹن:بچوں کی ذہانت کے حوالے سے سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”بچے ذہانت اپنی ماں سے وراثت میں لیتے ہیں۔ ماں کے جینز ہی یہ طے کرتے ہیں کہ پیدا ہونے والے بچے کتنے چالاک ہوں گے۔ باپ کے جینز بچوں کی ذہانت پر قطعاً اثرانداز نہیں ہوتے۔“روپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 12ہزار 686افراد کی ذہنی صلاحیتوں کا تجزیہ کیا جن کی عمریں 14سے 22سال کے دوران تھیں۔ پھر ان کی ذہانت کا موازنہ ان کے ماں باپ سے کیا گیا۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف جینز ہی بچوں کی ذہانت کا تعین نہیں کرتے۔ صرف 40سے 60فیصد ذہانت بچے وراثت میں حاصل کرتے ہیں جو ماں کی طرف سے آتی ہے۔ باقی وہ اپنے ماحول سے لیتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ”ذہانت کے جینز ایکس(X)کروموسوم پر ہوتے ہیں جو صرف خواتین میں ہوتا ہے۔ اس لیے بچے ذہانت صرف ماﺅں سے ہی وراثت میں لے سکتے ہیں۔“