رینجرز کارروائیاں،2ٹارگٹ کلرز سمیت 11ملزمان گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے2ٹارگٹ کلرز سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

رینجرز کارروائیاں،2ٹارگٹ کلرز سمیت 11ملزمان گرفتار

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے2ٹارگٹ کلرز سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیاں شاہ فیصل کالونی،ملیر،نیو کراچی،اورنگی ٹاون ،گلشن اقبال میں کی گئیں۔گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز ،کالعدم تنظیم کے کارندے ،ڈاکو اور اغوا کار شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں عسکری ونگ کے 2ٹارگٹ کلرز،کالعدم تنظیم کے 2کارندے ،3ڈکیت اور3اغوا کاروں کوبھی گرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار تمام ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ،اس کے ساتھ ہی اسنیپ چیکنگ کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔