نیوزی لینڈ میں زلزلے نے خوفزدہ کردیا تھا: سدھارت ملہوترا

نیوزی لینڈ میں مقیم بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ جب زلزلہ آیا تو میں خوفزدہ ہو گیا تھا کیونکہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی۔

نیوزی لینڈ میں زلزلے نے خوفزدہ کردیا تھا: سدھارت ملہوترا

آکلینڈ : نیوزی لینڈ میں مقیم بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ جب زلزلہ آیا تو میں خوفزدہ ہو گیا تھا کیونکہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی۔ اپنے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے حال ہی میں نیوزی لینڈ نے اپنا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے اور میں اسی سلسلے میں نیوزی لینڈ آیا ہوا ہوں۔ جس دن 7.8 کی شدت کا زلزلہ آیا میں نیوزی میں موجود تھا۔ زلزلہ کی تباہی دیکھ کر میں بری طرح خوفزدہ ہو گیا تھا۔ فوراً فون کر کے اپنے گھر والوں کو اپنی خیریت کی اطلاع دی اور اب سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں