ممبئی : اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے کیونکہ کوئی اس کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔ انھوں نے یہ بات فلم ”مسٹر انڈیا“ میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گیت ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن اور رات کے بارے میں کہی۔ یہ گیت آج بھی بالی وڈ میں اپنی مثال آپ ہے۔ بہر حال سوناکشی سنہا نے مثال قائم کرنے والے اس گیت کے انداز کو اپنی فلم ”فورس 2“ میں نبھانے کی کوشش کی ہے۔ فلم ”فورس 2“ میں اسی گانے کو 'او جانا'کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سوناکشی کہتی ہیں کہ، 'سری دیوی جی نے جس طرح سے اداکاری کی ہے، میرا اسے ریپلیس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا گیت 'کاٹے نہیں کٹتے'پر رقص ایک مثال ہے اور ان کے جیسا یا پھر اس کے آس پاس بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا۔' نیا ورڑن 'او جانا' شاندار ہے، پرانے گیت کو قدرے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے