اے آر حمن کے کانسرٹ میں ایوانکا ٹرمپ کی شرکت متوقع

اے آر حمن کے کانسرٹ میں ایوانکا ٹرمپ کی شرکت متوقع

ممبئی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھارحمن (اے آر رحمن ) کے بھارتی شہر حیدرآباد میں 26 نومبر سے شروع ہونے والے کانسرٹ ” اے آر رحمن انکور “ میں شرکت کریں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے کانسرٹ میں شرکت کیلئے دلچسپی ظاہر کی۔ اگر سب کچھ طے ہوگیا تو پھر امکان ہے کہ وہ حیدرآباد کے کنسرٹ میں شرکت کریں۔ ذرائع نے کہاکہ اس کے بعد سے شو کے پرموٹرز سیکیورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات کررہے ہیں کیونکہ کانسرٹ میں حیدرآباد اور دیگر علاقوں سے 30 ہزار سے زائد مداحوں کی شرکت متوقع ہے۔
اے آر رحمن تقریبا 5 سال بعد بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کانسرٹ میں ان کے موسیقی کی دنیا میں 25 برس مکمل ہونے کا جشن منایا جائے گا۔ چار شہروں پر مشتمل دورے کا آغاز حیدرآباد سے کیا جائے گا۔